• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد خلیجی فضائی کمپنیوں نے پروازیں منسوخ کر دیں

دبئی (اے ایف پی) ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد بعض حکومتوں نے اپنی فضائی حدود بندکرنے کے باعث خلیج کی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے کئی مقامات کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حملے شروع کرنے کے بعد اس نے عراق، اردن، لبنان اور ایران جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر لائن کی ویب سائٹ پر جمعہ کو طے شدہ کئی پروازیں اور ہفتہ کو تہران کی ایک پروازمنسوخ کی گئی ۔ملک کی قومی فضائی کمپنی اور مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی کمپنی قطر ایئرویز نے کہا کہ اس نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران اور عراق کے لیے پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید