• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت امن کیلئے خطرہ‘ دفاع ایران کا حق‘ دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور ناجائز جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت علاقائی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ‘اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہےجبکہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران پر بلا جواز اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاکہ اس گھناؤنے اقدام نے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بھی شدید نقصان پہنچایا‘پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
اہم خبریں سے مزید