• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات و دیگرپیشہ وارانہ امور بارےا جلاس ہوا۔ آئی جی پنجاب نے محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مختلف اضلاع میں کرائم کی شرح میں واضح کمی پر ضلعی افسران اور سی سی ڈی کی کارروائی کو سراہا۔ انھوں نے ملتان ریجن میں اے کیٹیگری کے 100 سے زائد مجرمان کی گرفتاری پر سی سی ڈی کو شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے ضلعی افسران کو سنگین مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعۃالمبارک کے موقع پر صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی ۔
لاہور سے مزید