حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پولیس موبائل میں مونچھوں پرتاؤ دیتے ہوئے ٹک ٹاک بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے نوجوان کو سٹی پولیس نے گرفتارکرلیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا واٹس ایپ گروپس میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان پولیس موبائل کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے بیٹھا تھا۔ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر شہریوں کی شدید تنقید کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اس کی گرفتاری کاحکم دیاتھا جس پر سٹی پولیس نے ٹک ٹاک بنانے والے محمدعبداللہ ولد عبدالجبار سکنہ لیاقت کالونی کو گرفتار کرلیاہے۔ جبکہ حیدرآباد پولیس کے ترجما ن نے نوجوان کے معذرتی بیان پر مشتمل ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں اس نے ویڈیو بنانے پر معافی مانگی ہے۔