کراچی (نیوز ڈیسک) ایف 35اسٹیلتھ طیارے کو اس وقت دنیا کے بہترین لڑاکا طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ طیارہ قیمت کے لحاظ سے بھی مہنگا ترین طیارہ ہے۔امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا بنایا ہوا یہ لڑاکا طیارہ ایف-35 جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایف 35 لڑاکا جیٹ ففتھ جنریشن کا اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ ہے اور اسے اپنی سپرسونک رفتار کیلئے جانا جاتا ہے ۔اسکی دور فاصلے سے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت اسے میدان جنگ میں جدید طیاروں میں سرفہرست بناتی ہے۔ تاہم ان تمام خوبیوں کے باوجود ایران ایف 35لڑاکا طیارے کو گرانے والا پہلاا ملک بن گیا ہے۔ایف 35 لائٹننگ ٹو سٹیلتھ ٹیکنالوجی، جدید سینسرز، ہتھیاروں کی صلاحیت اور رینج کے لحاظ سے یہ اب تک کا سب سے خطرناک لڑاکا طیارہ ہے۔یہ طیارہ عام رن ویز سے آسانی سے ٹیک آف کر سکتے ہیں۔یہ طیارے ہیلی کاپٹر کی طرح براہ راست لینڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ چھوٹی جگہ پر بھی اتر سکتا ہے۔ 35 طیارہ 1.6 ماک یا 1975.68 کلومیٹر کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔ یہ طیارہ 25 ایم ایم کی توپ، ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور 907 کلو گرام گائیڈڈ بم لے جا سکتا ہے۔