اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ۔ ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت فراہم کی جائے۔وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دی جو لاہور میں ہوا۔اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی غور کیاگیا۔