• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں سفیر پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھال لی

اسلام آباد (جنگ نیوز ) ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نےفلپائن میں پاکستان کے سفیرِ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو جمہوریہ اسلامی پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔اسناد پیش کرنے کے بعد، صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔اس پر مسرت موقع پر پاکستانی سفیر کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید