کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ضلع کچھی بولان کے پی پی ایچ آئی امیدواران غلام فاروق،ظہور احمد، عبدالعزیز،محبوب علی نے متنازعمیرٹ لسٹ کو منسوخ ، آزاد انکوائری کمیٹی تشکیل دینے او نئی میرٹ لسٹ شفاف طریقے سے جاری کرکے حق داروں کو حق دینے کامطالبہ کیا ہے یہ بات انہوں نے منگل کو عبدالعزیز، محبوب علی اور ناصر علی سمیت کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی میں ٹیکنیکل پوسٹوں پر نان ٹیکنیکل اور ضلع سے باہر کے امیدواروں کو تعینات کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں جس سے علاقہ کے ڈپلومہ ہولڈرز کی حق تلفی ہوئی ہے لسٹ میں من پسند لوگوں کو شامل کیا گیا ہے انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کانوٹس لیاجائے۔