کوئٹہ(این این آئی ) بلوچستان اسمبلی کو گرانے سے متعلق کیس کی باقاعدہ سماعت 4 مئی کو ہوگی۔ درخواست گزار اور سینئر قانون دان امان اللہ کنرانی کے مطابق کیس میں فریقین نے جوابات پہلے سے داخل رکھے ہیں آئندہ سماعت پر درخواست گزار امان اللہ کنرانی اور سرکاری وکیل حتمی بحث کریں گے۔