• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کے تحفظ کے لیے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، مولانا شرودی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلیٰ اور سابق صوبائی وزیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے کہا ہے کہ دینی مدارس پاکستان کے دفاع اور سالمیت کی علامت اور اسلام کے مضبوط قلعے ہیںجامع مسجد محمدی میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مدارس کے مہتممین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف اقدامات کرنے والے ہمیشہ اپنے انجام کو پہنچے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ مدارس کے دفاع اور تحفظ کے لیے مرکزیصوبائی اور ضلعی قیادت کی ہدایت پر ملک گیر منظم تحریک چلائی جائے گیاس موقع پر انہوں نے ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمٰن رفیق کو کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔
کوئٹہ سے مزید