• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پارلیمنٹ ’’پاکستان تشکر تشکر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی

اسلام آباد(فاروق اقدس) ایرانی پارلیمنٹ ’’پاکستان تشکر تشکر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی ,صدرمسعود پزشکیان کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج، پاکستان کی حمایت پر برادر مسلم ملک کا شکریہ بھی ادا کیا ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے وابستگی اور تشکر کے جذبات کے والہانہ اظہار کے مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے پارلیمنٹ میں خطاب کے فوری بعد پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہو ئے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے اس وقت پرجوش انداز میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور تشکر کے جذبات کا اظہار بھی کیا جب ایران کے صدرمسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور واضح انداز میں پاکستان کی حمایت پر برادر مسلم ملک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید