اسلام آباد (محمد صالح ظافر)ٹیکس چوروں کی گرفتاری کے اختیارات اور صنعتوں کی پیداوار کی نگرانی کے لئے وزارت خزانہ کے اہلکاروں کی تعیناتی کے خلاف ارکان قومی اسمبلی کی مزاحمت، حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے ،خزانے کے نئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی انٹری، متاثر کن کارکردگی،عملہ پیداوار کی نگرانی کے لئے گیا تو مالک نے کارخانہ ہی بند کردیا چینی کے کارخانوں کی پیداوار جانچنے کے لئے کیمرے لگائے گئے تو چھت سے ملے پائپ سے چینی جمع کی جانے لگی چیئرمین ایف بی آر کا کارخانوں کا نام بتانے میں گریز،اسرائیلی جارحیت سے پیدا شدہ صورتحال سے تیل اور دیگر اشیا کی قلت کے خدشے سے نمٹنے کے لئے تدابیر کر لی گئیں عا لمی منڈی میں پٹرول مہنگا ہوا تو اسکا وزن صارفین کومنتقل کیا جائے گا، قومی اسمبلی خزانہ امورکے لئے اسٹینڈنگ کمیٹی نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور صنعتوں کی پیداوار کی نگرانی کے لئے وزارت خزانہ کے اہلکاروں کی تعیناتی میں متعلقہ قانون کو نرم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں متعلقہ قوانین میں ترمیم کر دی جائے گی۔