• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور UAE میں گورننس، ادارہ جاتی ترقی میں تعاون کا نیا سنگِ میل عبور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گورننس اور ادارہ جاتی ترقی میں تعاون کا نیا سنگِ میل عبور کرلیاگیا پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے پیر ایک اہم پیشرفت کے تحت گورننس، ادارہ جاتی بہتری اور جدید نظم و نسق کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ "حکومتی ترقی اور ادارہ جاتی تجربات کے تبادلے" سے متعلق ہے، معاہدے کے تحت ترقیاتی منصوبہ بندی، انسانی وسائل کی بہتری، شہری سہولیات کے نظم و نسق، پبلک سیکٹر میں اصلاحات اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبہ جات میں تجربات، مہارت اور حل کی منتقلی ممکن بنائی جائے گی تاکہ اداروں میں جدت اور مؤثریت کو فروغ دیا جا سکے۔متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت نائب وزیر برائے مسابقتی امور و تبادلہ علم، عبداللہ ناصر نے کی، جبکہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر، حماد عبید الزابی اور نالج ایکسچینج پروگرام کے سینئر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اہم خبریں سے مزید