• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیر کی شام بوندا باندی ہوئی۔ ایئرپورٹ، شاہراہ فیصل اور ملیر میں بونداباندی سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے جنوب مشرق میں اس وقت ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، اس سسٹم کے زیر اثر آج کراچی کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید