• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے پاکستان میں کوئی نہیں ملا جو نیب سے خوش ہو، جنرل (ر) نذیر احمد

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) نیب کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل( ر) نذیر احمداور ڈی جی نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان نے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا پیر کو دورہ کیا ، اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں گے، نیب کے جس کسی افسر کیخلاف ہراساں کرنے کی شکایت آئے گی، میرٹ پر اسے دیکھا جائے گا، ملک میں بزنس مین ہراسگی کا شکار ہو وہاں کاروبار نہیں پھیل سکتا،ہمارے ملک میں بزنس فرینڈلی ماحول کا مسئلہ ہے،آپ سب کا مسئلہ میرا مسئلہ ہے، آپ کسی کا ناجائز دباؤمت لیں ، آپ کو غیرضروری دباؤ اور ہراسگی سے بچانا میری ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا ہمارا پہلا منشور یہ ہونا چاہیے کہ اگلے تین چار سال میں کیسے پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا ہے اس کےلیے نیب آپکا سہولت کار بنے گا،پورے پاکستان میں کوئی نہیں ملا جو نیب سے خوش ہو، گزشتہ ڈیڑھ سال میں چھ ہزار ارب ریکور کیا ہے اور کسی کو ہراس یا گرفتار نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید