• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین کانگریس کو پاکستان متعلق بیان پر معافی مانگنی چاہئے، بی جے پی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو پاکستان سے متعلق بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔ جرمن میڈیا کے مطابق بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکہ نے ایسی جعلی خبروں کی تردید کر دی ہے اس لیے اپوزیشن کانگریس پارٹی کو اب اپنی غلط بیانی کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ "فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے کسی بیرونی رہنما کو دعوت نہیں دی گئی اور اس حوالے سے خبریں غلط" ہیں۔بی جے پی نے کانگریس کے دعوؤں کو مسترد کیا اور جے رام رمیش پر بھارت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے "غلط معلومات پھیلانے" اور "تشدد بھڑکانے" کا الزام لگایا۔
اہم خبریں سے مزید