• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی PSQCA تقرری، وزیراعظم نے سمری کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزیراعظم نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کے ڈائریکٹر جنرل (ایم پی ون ) پوسٹ پر تقرری کیلئے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دیدی ، یہ سمری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وزیراعظم کو بھجوائی تھی، سمری تین امیداروں ڈاکٹر سیدہ ضیا بتول ، ڈاکٹر فاروق ، اختر احمد بگھیو کے ناموں پر مشتمل ہے ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکام کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد دوبارہ تینوں امیدواروں کے ناموں پر مشتمل پینل وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا تاکہ ان میں سے کسی ایک امیدوار کی بطور ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے منظوری حاصل کی جاسکے۔

اہم خبریں سے مزید