• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کے ایران پر ممکنہ حملے کے خلاف کانگریس میں بل جمع

واشنگٹن (جنگ نیوز ) حکمراں ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس تھا مس میں نے خود اپنے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے کیلئے اختیار ات کو محدود کرنے کا بل متعارف کرادیا ہے ۔ جس میں ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لئے ایوان زیر یں کا کانگریس منظوری کی شرط رکھی گئی ہے ۔ جس کے بغیر ایران پر کسی امریکی حملے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ جبکہ گزشتہ روز ایسا ہی بل ایوان بالا سینیٹ میں داخل کیا گیا ہے ۔ تاہم کانگریس سے منظوری کی صورت اس بل کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ویٹو کردیئے جانے کا امکان ہے ۔ صدر ٹرمپ کو ایران سے جنگ کے مخا لفین کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید