• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر امریکی انٹیلی جنس رپورٹ مسترد کر دی

کراچی (رفیق مانگٹ ) امریکی صدرٹرمپ نے ایک ویڈیو انٹرویو میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اپنی ہی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹلیجنس ، تلسی گبارڈ کی رائے کو مسترد کر دیا۔ویڈیو میں، ایک صحافی ٹرمپ سے سوال کرتی ہے، "کیا آپ کو لگتا ہے کہ وہ ایران اتنا قریب ہے کہ جوہری بم بنالے گا ؟" ٹرمپ جواب دیتے ہیں، "بہت قریب پہنچ چکا ۔" جب انہیں یاد دلایا گیا کہ گبارڈنے مارچ 2025 میں کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا۔ گبارڈ نے مارچ میں سینیٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے گواہی دی تھی کہ امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کا اندازہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے اس رائے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا، مجھے نہیں پتا کہ اس نے کیا کہا، میں سمجھتا ہوں کہ وہ بہت قریب تھے۔
اہم خبریں سے مزید