• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں تلخی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کےاجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان تلخی اور کشیدگی ہوگئی، دونوں پارٹیوں کے ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب بڑھنے لگیں تو آصفہ بھٹو، سحر کامران،مرزا اختیار بیگ اور دیگر اراکین بیچ میں آ گئے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ ہنگامہ آرائی شازیہ مری کے ریمارکس پر ہوئی جب انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کو ختم کیا گیا تو اس کی ترقیاتی سکیمں تین صوبوں کو ٹرانسفر کردی گئیں مگر سندھ کو ٹرانسفر نہیں کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید