کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیاں ایندھن کی بچت سے زیادہ مہنگی ہیں۔ دنیا بھر میں ہائبرڈ گاڑی اسی وقت مالی طور پر فائدہ مند ہے جب اس کی قیمت عام پٹرول گاڑی سے صرف 10 فیصد زیادہ ہو مگر پاکستان میں یہ فرق اوسطاً 45 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔اس بات کا انکشاف ایم جی (MG) پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔