• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنز ہاکی سیمی فائنل میں پاکستان کو آج فرانس کا سخت چیلنج درپیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں جمعے کو پاکستانی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کے مد مقابل ہوگی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور کوریا آمنے سامنے ہوں گے، اس سے قبل پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچ میں ویلز اور جاپان جبکہ اسی پوزیشن کے لئے ملائیشیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں قسمت آزمائیں گی۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ سیمی فائنل تک کا مرحلہ آسان نہیں تھا، کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ہم جیت سکتے تھے کچھ غلطیوں کی وجہ سے جیت پر فنش نہ کرسکے۔ سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت میدان میں جائیں گے، فرانس کی ٹیم سخت حریف ہے، کھلاڑیوں سے کہا ہے وہ کسی دباؤ کے بغیر میدان میں جائیں،جیتنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔