• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اور ٹرمپ ملاقات، بھارتی وزیراعظم اور گودی میڈیا دباؤ میں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کی ملاقات پر بھارتی وزیراعظم اور گودی میڈیا دباؤ میں ہیں کہ بھارتی عوام سے کیا کہنا ہے۔ گودی میڈیا میں ٹرمپ پر بھی چڑھائی کی جارہی ہے اور مذاق بھی اڑایا جارہا ہے۔رائٹرز کی خبر کے مطابق کینیڈا نے پھر بھارت پر پھر مداخلت کا الزام لگا دیا ہے، آیت اللہ سیستانی کا آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت میں بیان سامنے آگیا ہے اور انہوں نے ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے اسرائیلی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی مجرمانہ عمل پورے خطے کے لیے سنگین نتائج اور اثرات کا باعث بنے گااور انہوں نے مزید کہا ہم تمام موثر اداروں اور حکومتوں بالخصوص اسلامی حکومتوں سے ظالمانہ جنگ کو روکنے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران کے جوہری معاملات کا پرامن اور منصفانہ حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کا مطالبہ کرتے ہیں ۔جمعرات کو خامنہ ای نے لکھا ہے کہ اسرائیل کا امریکہ کو مدد کے لیے بلانا اسرائیل کی کمزوری کی علامت ہے اور اپنی قوم سے کہا کہ دشمن کو اگر احساس ہو کہ آپ اُن سے ڈرتے ہیں تو آپ کو نہیں چھوڑے گا آپ نے آج تک جو رویہ اپنایا ہے اسی طرزِ عمل کو طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔

اہم خبریں سے مزید