• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی، پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز مسترد

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے، بجلی صارفین پر 10 فیصد ڈیٹ سروس سرچارج کی حد ختم اور چھوٹی گاڑیوں پر لیوی لگانے کی تجاویز کو مسترد جبکہ سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ پنشن پر ٹیکس لگانے، بین الاقوامی کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے اور اقتصادی و خصوصی ٹیکنالوجی زونز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجاویز منظورکر لیں گئیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بجٹ تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا اور پبلک فنانس مینجمنٹ ترمیمی ایکٹ پر بحث ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت خودمختار اداروں کو اپنی آمدنی قومی خزانے میں جمع کرانے کی شرط ختم کر دی جائیگی اور انہیں اپنی آمدنی خرچ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے اس ترمیم کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ ایسے ادارے اپنی آمدنی اور منافع قومی خزانے میں جمع کرانے کے پابند ہونے چاہئیں۔

اہم خبریں سے مزید