• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے بات کروں گا، جنگ بندی چاہتا ہوں، اسرائیل کو حملے روکنے کا کہنا مشکل، پاک بھارت جنگ ختم کروانے پر نوبیل انعام ملنا چاہئے، ٹرمپ

مورسٹون، امریکا، کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کیساتھ بات کریں گے ، صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی چاہتے ہیں تاہم اسرائیل کو حملے روکنے کا کہنا مشکل ہے کیوں کہ وہ جنگ جیت رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی کروانے پر انہیں نوبیل امن انعام ملنا چاہئے،ٹرمپ نے کہا کہ یہ لوگ مجھے نوبیل انعام نہیں دیں گے کیوں کہ وہ صرف لبرلز کو ملتا ہے، انہوں نے یورپی ممالک اور ایران کے درمیان مذاکرات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یورپی ممالک جنگ نہیں رکواسکتے، دوسری جانب حکومت پاکستان نے ٹرمپ کیلئے نوبیل امن انعام کی سفارش کردی ہے،یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی حالیہ پاک،بھارت بحران کے دوران فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور قائدانہ کردار کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔حکومت کاکہنا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے صدرٹرمپ کی مخلصانہ پیشکش کو بھی سراہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت کریں گے ، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے ، امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو ایران کو بہت دکھ ہوگا،میں عراق جنگ کے خلاف تھا ، انہوں نے ایک بار پھر امریکی انٹیلی جنس رپورٹس سربراہ تلسی گیبارڈ کی رپورٹس مستردکردیں اور کہا کہ ایران جوہری بم بنانے سے چند دن کی دوری پر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ٹھیک جارہا ہے، ایران کم اچھا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے روانڈا،کانگو، سربیا،کوسود کے لیے نوبیل پرائز دیا جائے ،ہم نیٹو ملکوں کو اتنے عرصے سے سپورٹ کر رہے ہیں، اب نیٹو کو زیادہ خرچا کرنا چاہیے، لوگوں کو منھ کھولنے میں احتیاط کرنی چاہیے ،منھ کھولنے سے آپ مشکل میں بھی پڑ سکتے ہیں اگر امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہوگا، ایران سے بات کرینگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید