اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ جمعہ کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے جاری بیان کے مطابق ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت زرعی اجناس کی درآمد و برآمد قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق ہوتا ہے، گزشتہ سیزن میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہونے کی وجہ سے ضرورت سے زائد چینی برآمد کی گئی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں یہ تاثر غلط ہے کہ ملکی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں ہے، چینی کا اضافی اسٹاک ہونے سے قیمتوں میں توازن برقرار رہے گا ۔