• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز کی طرف سے درخواست پر چینی برآمد کی جاتی ہے، حذیفہ رحمان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں’میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ ایران اسرائیل جنگ پر آرمی چیف نے یقیناً صدر ٹرمپ کے سامنے پاکستان کا اصولی مؤقف پیش کیا ہوگا، وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہاکہ جب بھی شوگر ایکسپورٹ کی جاتی ہے تو درخواست شوگر ملز کی طرف سے ہی آتی ہے اورشوگر اسٹاکس سے متعلق وفاقی بورڈ تصدیق کرتا ہے جس میں چاروں صوبوں کی بھی نمائندگی ہوتی ہے،ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ ہمیشہ سے امریکہ و اسرائیل کا ہدف ایران کی رجیم کی تبدیل کا ہی رہا ہے ۔ دنیا سمجھ رہی تھی کہ ایران پابندیوں اور اندرونی سیاست کی وجہ سے بہت کمزور ہوچکا ہے یہ اندازہ بالکل غلط نکلا۔ پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ میں کردار سے متعلق سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے یقیناً صدر ٹرمپ کے سامنے پاکستان کا اصولی مؤقف پیش کیا ہوگا کہ اس مسئلے کا حل صرف اور صرف سفارتی ہے اور ان کے خیال میں فوجی قیادت نے اس سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی ہوگی۔بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر عادل نجم نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ امریکہ اس جنگی صورتحال میں پاکستان سے کسی قسم کی توقع نہ رکھے۔ ان کے بقول ہمارے پاس واحد مصدقہ اطلاع وہ بیان ہے جو صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ʼʼپاکستان ایران کو جانتا ہےʼʼ۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ پاکستان معاملے کی سنگینی کو سمجھتا ہے۔ پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، پاکستان سے ایئربیسز کا مطالبہ شاید نہ کرے کیونکہ اس کے پاس دنیا بھر میں پہلے ہی درجنوں فوجی اڈے موجود ہیں، جن کی حفاظت خود امریکہ کے لیے ایک چیلنج ہے۔ اس پر ڈاکٹر عادل نجم نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بالخصوص عراق میں اب بھی مؤثر کنٹرول رکھتا ہے۔ وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہاکہ چینی کی ایکسپورٹ ہمیشہ شوگر ملز کی درخواست پر ہوتی ہے اور جب تمام ادارے سرپلس کی تصدیق کریں تو اجازت نہ دینا کسانوں کے استحصال کا سبب بنتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید