• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، وزیراعظم و دیگر کا سیمی فائنل میں فرانس کیخلاف فتح پر قومی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین

اسلام آباد( نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف و دیگر نے فیڈریشن انٹرنیشنل دی ہاکی (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر قومی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پذیرائی کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔
اہم خبریں سے مزید