• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ دو ہفتے کے اندر اندرپاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ( PNSC ) کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روزاپنی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز کم ہونے کی وجہ سے سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعظم کو PNSC کی کارکردگی پر بریفننگ میں بتایا گیا کہ ادارے کے پاس مختف نوعیت کے 10بحری جہاز ہیں جو کہ 724,643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
اہم خبریں سے مزید