• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، گیس پر پہلا حق ہمارا، پانی پر پہلی جنگ کراچی میں ہوگی، اپوزیشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ کے مالی سال2025-26کےبجٹ پر بحث کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی صدارت میں ہوا۔ بحث میں ارکان سندھ اسمبلی کے علاوہ کئی صوبائی وزراءنے بھی۲۲ حصہ لیا اور ایوان کو اپنے متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی صدارت میں جب شروع ہوا تو ایوان میں صرف 7ارکان موجود تھے جن کی تعداد میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوا۔ صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے کہا کہ سندھ کی موجودہ حکومت نے صوبے میں سڑکوں کاجال بچھایاہے ۔آئندہ بجٹ میں 48نئی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو نے کہا کہ حکومت سندھ نے بیلنس بجٹ پیش کیا ہے۔ سندھ کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں، گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے،سائٹ کراچی کی سڑکوں کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جب کہ نوری آباد فیز 3 شروع کیا جا رہا ہے ۔ ایم کیو ایم کے عبدالوسیم نے کہا کہ موجودہ بجٹ کا 50 فیصد حصہ کرپشن کی نذر ہوجائے گا ،غریب کی قسمت نہیں بدلے گی ۔شرجیل میمن کی وجہ سے کراچی میں کچھ بسیں آئی ہیں لیکن یہ ناکافی ہیں، شہر کوکم از کم ایک ہزار بسوں کی ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ لگتا ہے دنیا میں سب سے پہلی جنگ کراچی سے پانی کے مسئلے پر شروع ہوگی۔ پیپلز پارٹی وفاق سے جو مطالبات کرتی ہے اس میں کے فور کے لئے رقم کی فراہمی کا مطالبہ کیوں شامل نہیں ہے ۔سندھ بجٹ میں لوکل باڈیز کا ترقیاتی بجٹ صرف 123 ارب رکھا گیا ہے۔ سمندر کے پانی کو میٹھا کرنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں رکھا گیا۔ تعلیم اور صحت کے شعبے کا حال برا ہے ۔شہباز اسپیڈ نے پہلے بھی کراچی میں کچھ نہیں کیا، ان سے ہمیں توقع بھی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن امداد پتافی نے کہا کہ اپویشن حکومتوں کا آئینہ ہوتی ہے لیکن بدگمانی نہیں ہونی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید