پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما ملک شکیل ایڈووکیٹ نے سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے یوم پیدائش پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔
بیان میں شکیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ناصرف پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بلکہ دنیا کی لیڈر تھیں، ان سمیت ان کے خاندان نے پاکستان میں جمہوریت لانے کے لیے بہت قربانیاں دیں۔
پی پی پی رہنما نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان بھارت جنگ کے دوران معرکۂ حق میں جو میزائیل ٹیکنالوجی کام آئی وہ بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بینظر بھٹو پیپلز پارٹی کے بیرونِ ملک کارکنان سے بھی بے حد محبت کرتی تھیں۔