• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنز کپ سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم کا وطن آمد پر شاندار استقبال، مداحوں کے زبردست نعرے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شرکت کے بعد قومی ہاکی ٹیم اتوار کی شب ملائیشیا سے لاہور پہنچی تو اس کا شان دار استقبال کیا گیا۔ ایئر پورٹ پر ہاکی مداحوں کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کے حق میں نعرے لگارہی تھی، پی ایچ ایف کے ذمے داران کے علاوہ سابق کھلاڑیوں نے بھی کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہیں گلدستے پیش کیے گئے ،کھلاڑیوں کے اہلخانہ بھی ایئرپورٹ پرموجود تھے، فائنل میں نیوزی لینڈ نے 2 - 6 سے پاکستان کو شکست دی تھی۔ ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ ہم ہارے نہیں ،م نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے، 11 سال بعد فائنل کھیلنا صرف ایک سنگ میل عبور کرنا نہیں تھا، پاکستان ہاکی دوبارہ جاگ رہی ہے، سلور میڈل شکست نہیں، یہ امید ، اعتماد اور جذبے کی علامت ہے، ہمارے ہاتھ سے ٹرافی ضرور نکلی لیکن اس کو پانے کے جذبے کی آگ پہلے سے زیادہ ہے، یہ اختتام نہیں بلکہ پاکستان ہاکی کے نئے باب کا آغاز ہے ،ٹیم کا بھرپور جذبے کے ساتھ کھیلنے پر شکریہ، عوام کا سپورٹ کیلیے شکریہ،ہم اپنی آخری سانس تک پاکستان ہاکی کیلیے فائٹ کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے پنالٹی شوٹ آئوٹ پر فرانس کو ہر اکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ البتہ فائنل سے قبل اسے گروپ مرحلے میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔