• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال ٹاؤن، بارش کے پانی کو زیر زمین ذخیرہ کرنے کا منصوبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال ٹائون میں بارش کے پانی کو زیر زمین ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ، گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجنیٗرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پنجوانی حصار واٹر انسٹی ٹیوٹ کے ڈا ئریکٹر ڈاکٹر عمران احمد سے ملاقات کی ، واٹر ری سائیکلنگ ، واٹر منیجمنٹ اور موسمیات تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ،ڈاکٹر فواد احمد نے انہیں بتایا کہ شہر کو پانی کی شدید ضرورت ہے جبکہ بارش کے پانی کا بڑا حصہ سمندر کی نظر ہو جاتا ہے ، ملاقات میں بارش کے پانی اور وضو کے پانی کو محفوظ کرنے، فلٹر کرنے اور دوبارہ استعمال میں لانے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس سلسلے میں گلشن اقبال ٹاؤن اور جامعہ این ای ڈی کے واٹر انسٹی ٹیوٹ میں اشتراک عمل کے ذریعے جلد اقدامات کیے جائیں گے، مون سون سے قبل بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اس کے موثر استعمال کے لیے ایک جامع منصوبے پر عمل درآمد کی کوشش کی جائے گی جس کے نتیجے میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے میں بھی کامیابی ہوگی اور موسم کی شدت سے بھی نمٹا جاسکے گا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید