• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، کم عمر لڑکا اور نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عزیزآباد تھانے کی حدود بھنگوریاگوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 18 سالہ گل شاد ولد سوالی خاصخیلی جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق متوفی گڈاپ ٹاؤن کا رہائشی اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے باراتیوں کی بس کے ہمراہ آیا ہوا تھا، واپسی پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے باراتیوں کی بس کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا، قومی شاہراہ رزاق آباد امڑوتی کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں ر موٹر سائیکل سوار 15 سالہ بلاول شاہ ولد دیدار شاہ جاں بحق ہو گیا ،ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان تیزرفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید