کراچی (پ ر) جعفریہ آرگنازیشن کی جانب سے احتجاج کے موقع پر علامہ اظہر مشہدی اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کو روند تے ہوئے انسانیت کا قتل کررہا ہے اسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ، ایران اور آیت اللہ خامنہ ای سے پاکستانیوں کی اکثریت والہانہ عقیدت اور محبت رکھتی ہے ہم ایران پر جنگ مسلط کرنے کی مزمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامہ ای نے عملی طور پر اسلام اور انسانیت کا دفاع کرتے ہوئے عالمی طاقتوں ،امریکا و اسرائیل کو واشگاف پیغام دیا کہ اسرائیل جہاں بھی قتل و غارت کریگا ہم اسکے خلاف کھڑے ہونگے لہذا اس صورتحال میں ہمارا خاموش رہنا اسلام اور انسانیت سے غداری کے مترادف ہوگا ،انہوں نے کہ اگر رہبر اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کا رد عمل بہت سخت ہوگا ، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ متحد ہو کر اسرائیل کو روکا جائے ، اس موقع پر محمد حسین مخنتی،سہیل عابدی ، ادریس ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شجاع ایڈوکیٹ ،علامہ ناظر عباس،علامہ باقر زیدی ،علامہ فرقان حیدر عابدی ،پروفیسر منہوج اور دیگر نے خطاب کیا ۔