• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں حملہ کرکے جنگ کا آغاز کیا گیا، زین شاہ کی زیر صدارت اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ آئین پاکستان سندھ کا اجلاس کنوینر سید زین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام، مجلس وحدت المسلمین، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام اور ایران میں حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایران، اسرائیل اور اس خطے میں جنگ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور پورے خطے کا امن شدید خطرے سے دوچار ہو چکا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید