دمشق (نیوز ڈیسک) شام کےد ارالحکومت دمشق میں ایک چرچ پر خودکش حملے میں 20افراد ہلاک ہو گئے، شام کی وزارت داخلہ نے اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش )کے ایک رکن کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےکہاہےکہ حملہ آور نےچرچ میں داخل ہو کر پہلے فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکہ خیز بیلٹ سے اڑا لیا۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "داعش کے (آئی ایس) دہشت گرد گروپ سے وابستہ ایک خودکش حملہ آور دارالحکومت دمشق کے علاقے دولہ میں واقع سینٹ الیاس چرچ میں داخل ہوا جہاں اس نے فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکہ خیز بیلٹ سے اڑا لیا۔ بین الاقوامی برادری نے اس حملے کی مذمت کی ہے، واضح رہے کہ شامی دارالحکومت میں دسمبر میں اسلام پسندوں کی زیر قیادت فورسز کی جانب سے بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہےاور2011میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد وہاں کے چرچ پر بھی پہلا حملہ ہے۔