• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظیٰ کراچی، مالی سال 2026-2025 کا بجٹ 55 ارب 28 کروڑ 36 لاکھ 6 ہزار روپے ہوگا

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ55ارب28کروڑ 36لاکھ 6ہزارروپے ہوگا جسے منگل کو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سٹی کونسل میں پیش کریں گےنئے بجٹ میں 20ارب 8کروڑ روپےترقیاتی کاموں کے لئےمختص کئے گئے ہیں جس میں کے ایم سی اس بار اپنے ذرائع آمدن سے3ارب ایک کروڑ32لاکھ روپے خرچ کرے گی جبکہ کلک سے ملنے والا فنڈ 7ارب43کروڑ 40لاکھ روپے اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی مد میں 9ارب روپے شہر کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے اسٹبلشمنٹ31 ارب59کروڑ 14لاکھ روپے کے اخراجات دکھائے گئے ہیں مجموعی اخراجات کا تخمینہ55ارب 13کروڑ 73لاکھ34ہزار لگایا گیاہے اس طرح 14کروڑ62لاکھ72ہزارکی نئے سال میں بچت دکھائی گئی ہےکے ایم سی فی یونین کمیٹی(یو سی)کو ہر ماہ محکمہ بلدیات سندھ سے ملنے والی گرانٹ کے علاوہ ایک لاکھ روپے کا فنڈ دے گی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئےبیل آوٹ پیکج کی مد میں ایک خطیر رقم 13ارب41کروڑ روپے رکھی گئی جو کے ایم سی کو حکومت سندھ سےملے گی دیگر اخراجات میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسزپر7ارب 29 کروڑ85لاکھ،میونسپل سروسز 5ارب 30کروڑ 49 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید