• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو مبارک، 24 گھنٹوں میں جنگ بندی، قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ دنیا کو مبارک ہو، اب امن کا وقت آگیا ہے ،اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، دونوں ممالک 24گھنٹوں میں 12دن سے جاری جنگ روک دیں گےابتدائی 12گھنٹوں میں ایران حملے روکے گا اور اس کے اگلے 12گھنٹوں میں اسرائیل جنگ بندی کاعمل مکمل کرے گا۔ایران کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی بیان نہیں آیا تاہم ایک سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کو جنگ بندی کی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیل نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ جلد جنگ بندکردیں گے۔ قطرکے دارالحکومت دوحہ میںامریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملوں پر اپنے رد عمل میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کا حملہ کمزور تھا ، امریکا اس کا جواب نہیں دے گا، ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا، اور نہ ہی کوئی خاص نقصان ہوا۔

اہم خبریں سے مزید