لاہور ( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اورجسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 9 مئی جلائو گھیرائو کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں،فیصلے کے بعدپی ٹی آئی کے وکلاء نے حکومت اور عدلیہ کیخلاف نعرے لگائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ گذشتہ روز محفوظ کیا تھا، 9مئی 2023کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے۔