• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے سفارتی وفد کوعشائیہ دیا

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف سے منگل کے روزچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی،وزیراعظم نے سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، انہوں نے وفد کی جانب سے حالیہ بھارتی پروپیگنڈا کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور امریکا، یو کے اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے پر بلاول بھٹو زرداری سمیت وفد کے دیگر ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہوکر لوٹے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اہم خبریں سے مزید