اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کی رقوم کی جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرےانہوں نے نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی،وزیراعظم سے منگل کے روزچیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی۔وزیر اعظم انہوں نے نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی،وزیراعظم سے منگل کے روزچیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کی تکمیل کے لیے نیب کو تمام ضروری سہولیات دی جائیں گی، چیئر مین نیب نے بتایا کہ نیب نے گزشتہ دو سالوں میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی رقوم کی ریکوری کی، نیب نے سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی قبضے سے بازیاب کرائی جس کی مالیت اربوں روپے ہے۔