کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی نااہلی ،جامعہ کراچی کے موجوہ سنڈیکیٹ سے بنائے گئے ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا, خط کے مطابق جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین کو 2023 کی رپورٹ کی روشنی میں ہٹایا گیا ہے جبکہ جس انکوائری پر ناظم امتحانات کو ہٹایا گیا اس وقت کے ناظم امتحانات 3 ماہ بعد ہی ریٹائر ہوچکے ہیں, دو سال قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی معائنہ ٹیم سی ایم آئی ای ٹی 2 برس پرانی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر جامعہ کراچی کے ناظمِ امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین کو عہدے سے ہٹا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے , دوسری جانب ڈاکٹر ظفر حسین کی جگہ پروفیسر باسط انصاری کو قائم مقام ناظم امتحانات مقرر کر دیا گیا ہے۔