اسلام آباد(رانا غلام قادر ) معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس اورپولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ انیس اور بیس کے113افسران کی گریڈ بیس اور اکیس میں ترقی کے بعد نئی پوسٹنگ کے پلان کی منظوری دیدی ۔ یہ منظوری منگل کی شام وزیر اعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس میں دی گئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 13مئی کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پرپاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے13افسروں کو گریڈ 21اور50افسروں کو گریڈ20میں ترقی دی تھی ۔ پولیس سروس آف پاکستان کے 17افسروں کو ریڈ21اور33افسروں کو گریڈ20میں ترقی دی تھی ۔تاہم ابھی تک یہ افسران ترقی پانے کےباجود ابھی تک پرانے عہدوں اور گریڈ میں کام کررہے ہیں۔ اب نیا پوسٹنگ پلان منظور ہونے کے بعد اسٹیبلشمنٹڈویژن آج بروز بدھ ان افسروں کی ترقیوں اور نئی تعیناتی کے نو ٹیفیکیشن جاری کرے گا۔