• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اب نیوکلیئر پروگرام کو ترقی دینے کیلئے زیادہ آزاد، ایرانی صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا ہے کہ ٹرمپ چاہتے تھے ہر فریق کچھ نہ کچھ لے جائے، معاملہ ڈیل کی طرف جائے۔

 ایرانی صحافی جون حسین نے کہا کہ جو امریکہ اسرائیل چاہتے تھے نیوکلیئر پروگرام کا خاتمہ ہو یا رجیم چینج ہو اس میں یہ کامیاب نہیں ہوسکے،اب لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ایران اب نیوکلیئر پروگرام کو ڈیولپ کرنے کےلئے زیادہ آزاد ہے۔ 

میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ بات پسند نہیں آئی کہ جیسے ہی ہم نے معاہدہ کیا اسرائیل نے حملہ کر دیا ایران نے خلاف ورزی کی ہے لیکن اسرائیل نے بھی کی میں اسرائیل سے خوش نہیں ہوں۔

ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا کہ ٹرمپ یہی چاہتے تھے کہ ہر فریق کچھ نہ کچھ لے جائے تاکہ ڈیل کی طرف معاملات جاسکیں۔ کل جو اسٹرائیک کی گئی جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا اوروہ جنگ سے نکلنے کا سبب بھی بنا۔

قاسم سلیمانی کے وقت میں بھی ایک علامتی حملہ کیا گیا تھا۔ نیتن یاہو بھی سیاسی طور پر اسرائیل میں بہت کمزور ہوچکے تھے انہیں بھی اپنے آپ کو مستحکم کرنا تھا۔

 اب دیکھنا یہ ہے کہ سیز فائر کتنا پائیدار ہے پھر اس کے بعد آگے کی جانے والی بات چیت کو دیکھا جائے گا اور ٹرمپ چاہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ اس ڈیل تک پہنچیں جو وہ چاہ رہے ہیں اس لیے اسرائیل پر دباؤ بھی ڈالا سخت الفاظ بھی استعمال کیے لیکن اب وہ کس طرح سے معاملہ کریں گے ۔

اہم خبریں سے مزید