• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ بجٹ میں کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا جارہا، شہباز شریف

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کے لیے آئندہ بجٹ میں کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔ انہوں ہدایت کی ہے کہ زرعی اجناس کی سٹوریج کیپیسٹی بڑھانے کے حوالے سے اقدامات تیز کیے جائیں،زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملکی معیشت کو مزید فروغ ملے گا،ادھر انہوں نے کہا ہے کہ بجلی شعبے میں نقصان کرنے والی جینکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔بدھ کو زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،زرعی شعبے میں اصلاحات سے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جس سے اور پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، فارم میکینائزیشن کی ترویج کے لیے زرعی مشینری اور آلات پر ٹیکس بتدریج کم کیا جائے۔ جلاس میں وزیراعظم کو زرعی شعبے میں اصلاحات بالخصوص زرعی پیداوار میں اضافے، زرعی انفراسٹرکچر اور کسانوں کی آسان زرعی قرضوں تک رسائی کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ علاوہ ازیں بجلی شعبے کی جاری اصلاحات پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی شعبے کی اصلاحات سے عوامی ریلیف اور صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید