• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین FBRنے کوئٹہ اور کراچی کے 4 کسٹمز افسران کو فوری معطل کر دیا

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ریونیو ڈویژن، حکومت پاکستان نے سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کوئٹہ اور کراچی کے 4کسٹمز افسران کوفوری معطل کر دیا۔ معطلی کے نوٹیفکیشن چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے جاری کیے گئے ۔ نوٹیفکیشن نمبر 1406-C-IV/2025 تحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کوئٹہ کی انسپکٹر کسٹمز (بی ایس-16) سارہ حسین زیدی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ،ان کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل ہونے تک معطلی برقرار رہے گی۔ اسی طرح نوٹیفکیشن نمبر 1404-C-III/2025 کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، کراچی کے دو پریوینٹو آفیسرز، طالب حسین اور عامر افضال کو بھی فوری طور پر معطل کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن نمبر 1403-C-III/2025 کے ذریعے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کوئٹہ کے سپرنٹنڈنٹ (ٹی ایس-17) مسٹر اختر حسین زرداری کو بھی فوری معطل کر دیا گیا ان کی معطلی محکمانہ کارروائی کے اختتام تک جاری رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید