• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز اگست میں چین کا دورہ کریں گے، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) وزیر اعظم شہباز شریف اگست میں چین کا جبکہ اگلے ہفتے اظہار تشکر کیلئے قطر کا دورہ کریں گے۔ چین میں وزیر اعظم تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ایرانی صدر مسعود پہزشکیان سمیت رکن ممالک کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اجلاس میں مئی میں پاکستان و بھارت کے درمیان جنگ اور حالیہ ایران اسرائیل تنازع کو مرکزی موضوعات کے طور پر زیر بحث لایا جائے گا۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر حاضری سوالیہ نشان ہے جنہوں نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
اہم خبریں سے مزید