• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ KP کی عمران سے ملاقات کی استدعا، غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے، جسٹس منصور

اسلام آباد( رپورٹ:، رانامسعود حسین) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے بانی لیڈر و پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے حکومتی اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ، بدھ کی صبح ہی علی امین گنڈا پور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے ،شاہ فیصل اتمان خیل اورلطیف کھوسہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کی شکایت لے کر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل بنچ میں پیش ہوگئے ، لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے ایک فوری نوعیت کے معاملہ سے متعلق آئینی درخواست دائر کی ہے ،خیبر پختونخوا اسمبلی کا بجٹ سیشن چل رہا ہے، لیکن ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ،انہوں نے درخواست کی فوری سماعت کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تو جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ یہ ایک انتظامی معاملہ ہے ،جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے ،آپ چیف جسٹس یحیٰ آفریدی یا رجسٹرار سے رجوع کرلیں، یہی بہترین طریقہ ہے اس سے آپکا وقت بچے گا، آپ نے یہاں آکر ایک غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے ،جس پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل چل رہا ہے،ہماری بار بار درخواستوں کے باوجودبھی بانی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے ،حالانکہ انہوں(عمران خان)نے بھی سپریم کورٹ کو بھی اسی حوالے سے ایک خط بھی لکھ رکھا ہے ،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اس ہفتہ کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ لاہوربرانچ رجسٹری میں ہیں،آپ اس سلسلہ میں انہی سے ہی رجوع کریں،فاضل جج نے ایک بار پھر ان کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ آپ خود ہی رجسٹرار یا چیف جسٹس سے رجوع کریں۔
اہم خبریں سے مزید