• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی میں سعودیہ کا بھی کردار، ایرانیوں نے جرأت دکھائی، شہباز شریف

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے بڑ ی جرأت اوربہادری کا مظاہرہ کیا ،جنگ بندی میں سعودیہ کا بھی کردار ہے ، اس جنگ کے اثرات خطے پر ہی نہیں پوری دنیا پر پڑتے، ایران نے اظہار یکجہتی پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اورعوام کی جو تعریف کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی،صدرآصف علی زرداری ،میرا اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر ، سیاسی زعماء اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ،صدر ٹرمپ نے بڑے کھلے انداز میں فیلڈ مارشل کا نام لے کر کہا کہ وہ ان سے بہت متاثر ہوا،بجٹ کےلئے تمام اتحادی جماعتوں کا تعاون قابل ستائش ہے۔

اہم خبریں سے مزید